شام کرد اورعرب جنگجوؤں نے داعش کو پسپا کرکے منبج شہر کا کنٹرول سنبھال لیا
حلب کا سرکاری فورسز کی طرف سے جاری محاصرہ توڑ دیا ہے، باغیوں کا دعویٰ
ISLAMABAD:
شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد اور عرب جنگجوؤں نے داعش کے شدت پسندوں کو پسپا کر کے منبج شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
ترک سرحد کے قریب واقع یہ شہر دفاعی اعتبار سے اہم سمجھاجاتا ہے اور گزشتہ 2 برس سے اس پر داعش کا قبضہ تھا، برطانیہ سے شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شہر کے وسط میں ابھی بھی داعش کے کچھ جنگجو موجود ہیں، کارروائی کے دوران امریکی فضائیہ کے طیارے بھی شہر میں موجود شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں، کرد اور عرب جنگجوؤں کے اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ شہر کا 90 فیصد حصہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق شامی صوبہ حلب میں ایک ہفتے کی لڑائی کے دوران 500 شدت پسند اور سرکاری اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں، شامی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے حلب شہر کا 3 ہفتوں سے سرکاری فورسز کی طرف سے جاری محاصرہ توڑ دیا ہے، شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج نے سویدا نامی جیل پر دھاوا بول کر وہاں پر موجود قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں4 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ کوشش ہے شام میں داعش کے خلاف کارروائی کی خاطر روس کے ساتھ ایک عسکری ڈیل طے پا جائے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے کہا ہے کہ شام میں شدت پسند گروپوں کے خلاف لڑائی میں شدت لانا ہوگی کیونکہ وہ وہاں سویلین آبادی کے خلاف زہریلی گیس استعمال کر رہے ہیں۔