امریکی کمپنی کی ایف 16طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیش کش
ایف 16طیاروں کی پروڈکشن لائن ٹیکساس سے بھارت منتقل کرنیکی تجویز زیرغور ہے، ڈائریکٹر لاک ہیڈ مارٹن
جدید ترین امریکی ایف سولہ طیارے بھارت میں تیار کیے جائیں گے۔ امریکی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے کہا ہے کہ وہ بھارتی فضائیہ کے تعاون سے جدید ترین ایف 16طیارے، ہندوستان میں تیار کرنے کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔
لاک ہیڈ مارٹن کے ڈائریکٹر ٹریڈ پروموشن رینڈل ایل ہاورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت اور دیگر ملکوں کی طلب پورا کرنے کے لیے جدید ترین ایف 16طیاروں کی پروڈکشن لائن ٹیکساس سے بھارت منتقل کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ انھوں نے بھارت کو دی جانے والے اس پیشکش کو انتہائی غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف 16 طیارے نہ صرف بھارت میں تیار ہوں گے بلکہ بھارتی فضائیہ انھیں استعمال بھی کر سکے گی۔ انھوں نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر بھارتی اعتراض کے بارے میں کہا کہ یہ معاملہ بھارت اور امریکا کی حکومتوں کے درمیان حل ہونا چاہیے۔