مودی کا نیا پینترا گو رکھشکوں کو بہروپیے قرار دے دیا

مذہب کے تحفظ کی آڑ میں بہروپئے ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں، نریندر مودی


AFP August 07, 2016
مذہب کے تحفظ کی آڑ میں بہروپئے ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں، نریندر مودی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: بھارت میں گائے کے تحفظ کی آڑ میں مسلمانوں پر ظلم کے درجنوں واقعات کے بعد نریندر مودی مگر مچھ کے آنسو بہانے لگے، تقریب کے دوران گائے کا تحفظ کرنے والوں کو بہروپیا قرار دے دیا۔

گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر مسلمان نوجوانوں پر تشدد کا واقعہ ہو یا گائے کا گوشت لے جانے پر مسلمان خواتین کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا واقعہ، بھارت میں کسی کو اس غیرانسانی سلوک کیخلاف آواز بلند کرنے کا حوصلہ نہ ہوا۔ اب اچانک بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ٹسوے بہاتے میدان میں آگئے ہیں۔

نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے گؤ رکھشکوں کی طرف سے حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مذہب کے تحفظ کی آڑ میں بہروپئے ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں، ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں