چین پاکستانی چاول کیلیے بڑی درآمدی منڈی ثابت ہوسکتا ہے ریپ

رواں مالی سال کے دوران چین کو 4 لاکھ 50 ہزار ٹن چاول برآمد کیا جائے گا۔


APP December 03, 2012
ریپ کے وائس چیئرمین نے کہا کہ رواں سال کے دوران چین کو برآمد کیے جانے والے چاول کی برآمدات میں دوگنا اضافہ کیلیے کوشش کریں گے۔ فوٹو: فائل

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے وائس چیئرمین سمیع اللہ نے کہا ہے کہ چین پاکستانی چاول کیلیے بڑی درآمدی منڈی ثابت ہوسکتا ہے۔

اتوار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مالی سال 2011-12 کے دوران چین کو3 لاکھ 60 ہزار ٹن چاول برآمد کیا گیا۔ رواں مالی سال2012-13 کے دوران چین کو4 لاکھ50 ہزار ٹن چاول برآمد کیا جائے گا۔ ہم چین کی منڈیوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور رواں سال کے دوران چین کو برآمد کیے جانے والے چاول کی برآمدات میں دوگنا اضافہ کیلیے کوشش کریں گے۔

02

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیدا کیے جانے والے386 لمبے چاول کا دنیا بھرمیں کوئی متبادل نہیں ہے اورچین نے گذشتہ سال یہ چاول درآمد کیا تھا۔ رواں برس چینی درآمد کنندگان اس چاول میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور توقع ہے کہ برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں