جیکولین فرنانڈس بھی شاہ رخ اورعامرخان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرتولنے لگیں

شاہ رخ اورعامرخان بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ہیں، جیکولین فرنانڈس


ویب ڈیسک August 07, 2016
جتنے زیادہ اداکاروں کے ساتھ کام کیا جائے اتنا ہی سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے، اداکار: فوٹو: فائل

بالی ووڈکی شاید ہی کوئی ایسی اداکارہ ہو جسے فلم نگری کے خانز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہ ہو اورایسی ہی ایک اداکارہ جیکولین فرنانڈس بھی ہیں جو کہ سلمان کے بعد اب شاہ رخ اور عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر تولنے لگیں ہیں۔

سری لنکن نژاد اداکارہ جیکولین فرنانڈس ویسے توکئی برسوں سے بالی ووڈ میں ہیں لیکن انہیں اصل شہرت 2014 میں سلمان خان کے ساتھ "کک" سے ملی اور اب وہ چاہتی ہیں کہ بھارتی فلم نگری میں بادشاہ شاہ رخ خان اورمسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کے ساتھ بھی بڑے پردے پرجلوے بکھیریں۔

ایک انٹرویو کے دوران جب جیکولین فرنانڈس سے شاہ رخ اورعامرکے ساتھ کام کرنے کا پوچھا گیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں اداکارکے ساتھ کام کرنا سب ہی اداکاراؤں کی خواہش ہوتی ہے، اسی طرح وہ بھی ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں، یہ دونوں فنکارتوبالی ووڈ کے لیجنڈ ہیں، جتنے زیادہ اداکاروں کے ساتھ کام کیا جائے اتنا ہی سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایکشن فلمیں خواتین کو با اختیار بناتی ہیں، جیکولین فرنینڈس

معروف سلیبرٹی ڈانس شو"جھلک دکھلاجا" کے نویں سیزن میں بطورجج کے فرائض انجام دینے پراداکارہ نے کہا کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ اس شومیں حصہ لینے والے مشہورلوگ ہیں جن کہ بہت مداح ہیں۔ وہ اتنے قابل ہستیوں کو کیسے پرکھیں گی جب کہ وہ یہ بھی سوچتی ہیں کہ وہ ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں کیسے مدد کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ اپنی نئی ریلیزہونے والی فلم ڈھشوم کی کامیابی پر خاصی خوش ہیں جب کہ اپنی نئی آنے والی فلم میں بھی مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں