امریکی اداکارہ پوجا کمار کمل ہاسن کی فلم ’’وشواروپام‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی
14جنوری 2013 کو ریلیز ہونے والی پوجاکمارکی اس فلم کا بجٹ 150کروڑ روپے ہے .
بالی وڈ میں کام کرنیوالی امریکی اداکارہ پوجا کمار اب اداکارو پروڈیوسر اور رائٹر کمل ہاسن کی نئی میگا بجٹ فلم ''وشواروپام ''میں مرکزی کردار میں جلوہ گرہونگی۔
14جنوری 2013 ء کو ریلیز ہونے والی پوجاکمارکی اس فلم کا بجٹ 150کروڑ روپے ہے ۔جو بیک وقت ہندی اور تامل زبانوں میں ریلیز ہورہی ہے۔ 35سالہ امریکی اداکارہ، ماڈل ، پروڈیوسراور ٹی وی شوز کی میزبان پوجا کمار نے پہلے بھی ہندی فلم ''انجانا انجانی ''میں پرفارم کیا جب کہ انگریزی کی بے شمار فلمیں کرچکی ہیں ۔
اداکارہ پاکستانی ڈرامہ ''عشق دھوم جوانی ''میں بھی جلوہ گرہوئیں ۔اداکارہ پوجا کمار کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں اہم کردار ملا ہے جسے خوبی کے ساتھ نبھانے کی ذمے داری پوری کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہندی فلم میں دوسری بار کام کررہی ہوں جب کہ بھارتی اور پاکستانی ٹی وی پر پرفام کرکے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرچکی ہوں ۔اداکارہ پوجا کمار نے کہا کہ کمل ہاسن کی میگا بجٹ کی اس فلم میں لیڈنگ لیڈی رول ملنے پر خوش ہوں ۔اس فلم میں کمل ہاسن کے ساتھ اندیرا بھی اہم کردار نبھارہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ فلم ایکشن تھرلر اور جاسوسی کے سنسنی خیز واقعات کے ساتھ جنگ سے متعلقہ حالات کا احاطہ کرے گی ۔فلم کی کہانی روٹین سے ہٹ کر ہے ۔اس میں کسی بھی طبقے کی دل آزاری کا کوئی پہلو نہیں ۔انھوں نے کہا کہ بھارت میں پہلی فلم تامل تھی جس میں پرفارم کرنے کا موقع ملا ۔اداکار جارج وشنو کے ساتھ اس فلم میں کام کیا اس کے ہدایت کار کے، آر تھے ،یہ ایک رومانوی فلم تھی جسے بے حد پسند کیا گیا ۔
وشنو ماضی کی معروف اداکارہ شیلا کے صاحبزادے ہیں اور ان کی فلم میں اچھی پرفارمنس رہی ۔یہ فلم 2000میں ریلیز ہوئی ۔اس کے بعد میں نے ملیالم فلم میں اہم کردار نبھایا ۔تھری ڈی فلم ''میجک میجک ''2003میں ریلیز کی گئی۔ پھر 2004سے لے کر 2010کے دوران 10انگریزی فلموں میں کام کیا ،جن میں ''فلورز''، ''نائٹ آف حنا''، ''ہائڈنگ دیویا''، ''بالی وڈ بیٹس''، ''ناٹس اربن''، ''پارک شارکس''، ''اینی تھنگ فاریو''، ''ڈرائنگ ود چاک'' اور ''مین آن اے لج'' شامل ہیں۔
اداکارہ پوجا کمار کا کہنا ہے کہ ٹی وی کے کئی ڈراموں میں عمدہ پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈز بھی جیتے تاہم کمل ہاسن کی اس نئی فلم سے میرے کیرئیر میں اب ایک نیا موڑ آئے گا ۔اس فلم میں میری پرفارمنس پر ناقدین کی رائے کا بھی اتنظار ہے ۔فلم کی ریلیز بھی قریب ہے ۔نئے سال کے آغاز پر ہی اس فلم کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی کام کرکے شہرت کمائی ہے تاہم فلم بڑا میڈیم ہے ۔
فلم کے ناظرین کی تعداد دنیا بھر میں ہے ۔انھوں نے کہا کہ مجھے پاکستان اور بھارت کی شوبز سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے عرصہ ہوگیا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی ہی میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ۔بھارت میں میری شوبز کے حوالے سے سرگرمیاں لامحدود ہیں۔ واضح رہے کہ4 فروری 1977 کو پیدا ہونے والی اداکارہ پوجا کمار نے امریکا میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں پوجا کمار نے واشنگٹن یونیورسٹی سے گریجوایشن کی ۔یہاں سے پوجا نے پولیٹکل سائنس کی ڈگری لی۔ پوجا نے کتھک اور بھرت ناتیم رقص میں بھی مہارت حاصل کی ۔پوجا کے والدین بھارت سے ہجرت کرکے امریکا آبسے تھے، مگراپنی روایات اور کلچرکو فراموش نہیں کیا ۔
یہی سبب ہے کہ پوجا میں ایک بھارتی ناری کے سبھی اوصاف موجود ہیں۔ اداکارہ جب واپس اپنے اجداد کی سرزمین پرآئیں تو یہاں اسے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھی مواقع میسر آئے۔ پوجا نے بھارت میں شارٹ فلم ''1001آڈیشنز '' پروڈیوس کی ۔پوجا کی اس شارٹ فلم کو جرمنی کے فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا اور اسے بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ ملا۔ پھر پوجا نے ایک اور شارٹ فلم ''شوٹ مائی لائف'' پروڈیوس کی۔ اداکارہ نے ماڈل کے طور پر بھی کئی کمرشلز میں پرفارم کیا ۔ امریکا سے تعلیم یافہ اداکارہ نے بھارت میں مقابلہ حسن جیت کر مس انڈیا کا تاج بھی پہنا۔