ایران نے جوہری رازافشاں کرنے کے الزام میں ایٹمی سائنسدان کو پھانسی دیدی برطانوی میڈیا
شاہرم امیری 2009 میں مناسک حج کے دوران پتہ ہوگئے تھے اور 2010 میں امریکا سے وطن واپس آئے تھے
برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ملک کے اہم راز افشاں کرنے پر ایک ایٹمی سائنسدان کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کے ایٹمی سائنسدان شاہرام امیری کو امریکا میں جوہری راز افشاں کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ شاہرام امیری 2009 میں حج کی ادائیگی کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے تاہم ایک سال بعد ان سے متعلق اطلاعات موصول ہوئیں کہ وہ امریکا میں قیام پذیر ہیں اور وہاں سے ایک ویڈیو پیغام میں شاہرام امیری نے بتایا کہ انہیں نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے اور تشدد بھی کیا جاتا ہے جب کہ ایک دوسری ویڈیو میں ایٹمی سائنس دان نے انکشاف کیا کہ ان پر اپنے ملک کے ایٹمی پروگرام سے متعلق تفصیلات افشاں کرنے کے لئے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ 2010 میں شاہرام امریکا سے تہران واپس آگئے تھے۔ جس کے بعد سے وہ حراست میں تھے۔
شاہرام امیری کی والدہ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ہی خاندان کے تمام افراد کے ملاقات اُن کے بیٹے سے کرمان شاہ کی جیل میں کرائی گئی تھی اور اس کے بعد اب جب ان کی لاش کو اُن کے آبائی علاقے کرمان شاہ میں منتقل کی گئی تو ان کی گردن پر رسی کے نشانات موجود تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھیں پھانسی دی گئی ہے۔