سندھ اوربلوچستان میں بارشیں حب ڈیم میں کراچی کےلیےایک برس کا پانی جمع ہوگیا
3 روزمیں حب ڈیم میں قابل استعمال پانی کی سطح 14 فٹ اضافے کے بعد 293 فٹ تک بڑھ گئی ہے
سندھ اوربلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 3 روزسے جاری طوفانی بارشوں سے جہاں کئی مشکلات پیدا ہوئی ہیں وہیں حب ڈیم میں کراچی کے لیے ایک برس کا پانی جمع ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان میں گزشتہ 3 روزسے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران اب تک مختلف مقامات پر130 ملی میٹرسے زائد بارش ہوچکی ہے۔ بارش کا یہ پانی قدرتی برساتی نالوں کے ذریعے دریائے حب میں شامل ہورہا ہے جس سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے 3 روزکے دوران اب تک ڈیم میں قابل استعمال پانی کی سطح 14 فٹ سے زائد بڑھی ہے جس کے بعد اب پانی کی سطح 293 فٹ تک پہنچ گئی، ڈیم میں اس وقت اتنا پانی جمع ہوگیا ہے کہ آئندہ ایک برس تک کراچی کو پانی کی طے شدہ مقدار فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں سے معمول کے مطابق مون سون بارشیں نہ ہونے کے باعث حب ڈیم سے کراچی کے لیے پانی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر تھی۔