کامیڈی ڈراموں سے ٹیلی ویژن میں دلچسپی بڑھی ماجد جہانگیر

ٹی وی چینلز پروگراموں کا معیار بہتربنانے کے لیے سینئرز کو کام کا بھرپورموقع دیں ۔


Cultural Reporter December 03, 2012
نجی چینلز میں سنجیدہ ڈراموں کے ساتھ سٹ کام بہت بڑی تعداد میں دکھائے جارہے ہیں، ماجد جہانگیر۔ فوٹو: فائل

پی ٹی وی کی کامیڈی ڈرامہ سیریز ''ففٹی ففٹی'' سے شہرت حاصل کرنے والے ٹیلی ویژن کے نامور مزاحیہ ادکار ماجد جہانگیر نے کہا پی ٹی وی کے دور میں مزاحیہ ڈرامے ہوئے ضرور لیکن کم تعداد میں لیکن جو بھی کامیڈی ڈرامے پیش کیے گئے۔

انھوں نے زبردست شہرت حاصل کی ففٹی ففٹی آج بھی لوگوں کو یاد ہے،سات رنگ کو بھی کامیابی ملی لیکن نجی چینلز کے آنے کے بعد سنجیدہ ڈراموں کے ساتھ سٹ کام بہت بڑی تعداد میں دکھائے جارہے ہیں جس کی وجہ ٹیلی ویژن کے ناظرین کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ۔

03

یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہاکہ ان کی کامیڈی سیریز مقامی چینلز سے پیش کی جارہی ہے جسے پسند کیا جارہا ہے ٹی وی چینلز اور پروڈکشن اداروں کو چاہیئے کہ وہ سینئر فنکاروں کو نظر انداز نہ کریں بلکہ ان کو کام کرنے کے موقع دیے جائیں تو پروگراموں کا معیار بھی بہتر ہوگا اور ان پروگراموں میں ناظرین کی دلچسپی بھی بڑھ جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں