بہتر گلوکاری سے شائقین کوسینماتک لایاجاسکتاہے سائرہ نسیم

پاکستانی فلموں میں ایسے گانے بھی شامل کیے جاتے ہیں جو شائقین کو پسند نہیں آتے۔


Cultural Reporter December 03, 2012
فلموں کی کامیابی کے لیے اچھے گلوکاروں کے گانوں کو فلموں میں شامل کیا جائے، سائرہ نسیم۔ فوٹو: فائل

گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ فلموں میں گلوکاری کے معیار کو بہتر بنا کر بھی فلمی شائقین کو سینما ہالوں تک لایا جا سکتا ہے' میں ایک نئی البم پر کام کر رہی ہوں جو جلد مارکیٹ میں لائوں گی اور شائقین بے حد پسند کریں گے۔

'' ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو میں سائرہ نسیم کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی حالت دیکھ کر ہمارے دل کو بہت تکلیف ہوتی ہے اور خواہش ہے کہ ہم اپنی انڈسٹری کو پھلتا پھولتا اور کامیاب ہوتا دیکھیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلموں میں ایسے گانے بھی شامل کیے جاتے ہیں جو شائقین کو پسند نہیں آتے اور اسی وجہ سے بعض فلمیں بھی فلاپ ہو جاتی ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ فلموں کی کامیابی کے لیے اچھے گلوکاروں کے گانوں کو فلموں میں شامل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں