ویناملک کا جنوری میں بھارت سے وطن واپس آنے کا امکان

وینا ملک کچھ خاندانی اور کاروباری معاملات کے سلسلہ میں پاکستان آنا چاہتی ہیں۔

وینا ملک پاکستان میں کچھ دن قیام کے بعد دوبارہ بھارت چلی جا ئیں گی۔ فوٹو: فائل

بھارت میں مقیم پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا آیندہ سال جنوری میں پاکستان آنے کاامکان ہے ۔


ذرائع نے بتایا کہ وینا ملک کچھ خاندانی اور کاروباری معاملات کے سلسلہ میں پاکستان آنا چاہتی ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ آیندہ سال کے شروع ہی میں پاکستان کا دورہ کر یں گی اور کچھ دن قیام کے بعد دوبارہ بھارت چلی جا ئینگی۔
Load Next Story