دریائے چناب اورنالہ ڈیک میں سیلاب سیالکوٹ کے درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

بجوات کے 85 دیہات کا سیالکوٹ سے زمینی رابطہ منقطع جب کہ ظفر وال میں کھڑی فصلیں اور دیہات زیر آب آگئے


ویب ڈیسک August 07, 2016
سیلابی ریلے کے باعث دریائے چناب کے کنارے واقع کئی دیہات کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے فوٹو: فائل

بالائی پنجاب، آزاد کشمیر اور اس سے ملحقہ بھارتی علاقوں میں بارش کے باعث دریائے چناب میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور درجنوں دیہات کا زمینی رابط منقطع ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بالائی پنجاب، آزاد کشمیراوراس سے ملحقہ بھارتی علاقوں میں بارش کے باعث دریائے چناب اورنالہ ڈیک میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ ہیڈ مرالہ پردریائے چناب میں درمیانے درجہ کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 48 ہزارکیوسک ہے، جس کے باعث دریائے چناب کے کنارے واقع گاؤں کلیال، خانہ بھاو، گنگوال، غازی پور، صدرپور، جوگ اور ڈھیرے پٹھاناں کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب نالہ ڈیک میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھی ہوئی ہے اورپانی کا بہاؤ 36 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ بے نظیربھٹو شہید پل پرپانی آجانے سے بجوات کا 85 دیہات پرمشتمل علاقے کا سیالکوٹ سے زمینی رابط منقطع ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ نالہ ڈیک میں منگوال کےمقام پر15 فٹ چوڑاشگاف پڑنے سے کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی ٹیم کے نہ پہنچنے پر مقامی افراد نے خود پی اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنا شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں