ریو اولمپکس کا پہلا دن تمغوں کی دوڑ میں آسٹریلیا سب سے آگے
اولمپکس 2016 میں ہنگری دوسرے ، امریکا تیسرے، جنوبی کوریا چوتھے اور جاپان پانچویں نمبر پر ہے
GUJRANWALA:
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس مقابلوں کے پہلے دن آسٹریلیا 2 طلائی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جاری اولمپکس مقابلوں کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام رہا۔ ایونٹ کے پہلے دن کے اختتام پر 12 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا آسٹریلیا نے 2 طلائی کے تمغے حاصل کئے۔ آسٹریلیا کے میک ہارٹن نے تیراکی میں مردوں کے 400 میٹر کے فری اسٹائل مقابلوں میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا ۔ انھوں نے مقررہ فاصلہ 3 منٹ اور 41.55 سیکنڈز میں طے کیا جبکہ ان کے چینی حریف سن یانگ یہی فاصلہ 3 منٹ اور41.68 سینکڈز میں طے کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ آسٹریلیا نے دوسرا طلائی تمغہ خواتین کی فری اسٹائل تیراکی میں حاصل کیا۔
اولمپکس مقابلوں کے پہلے دن ہنگری دو طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے ، امریکہ تیسرے، جنوبی کوریا چوتھے اورجاپان پانچویں نمبر پر ہے جبکہ میزبان ملک برازیل کو ابھی کوئی طلائی تمغہ نہیں مل سکا ہے۔
پہلے دن پاکستان کے ایتھلیٹس مکمل طور پر ناکام رہے۔ پاکستان کی شوٹر منہال سہیل رائفل شوٹر مقابلے کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں جبکہ پاکستانی تیراک حارث بانڈے 400 میٹر کے پہلے ہیٹ مقابلے میں تیسرے اور آخری نمبر پر رہے۔
ریو اولمپکس میں ویت نام کے ون شوانگ ہوانگ نے 10 میٹر ایئر پسٹل زمرے میں طلائی کا تمغہ حاصل کیا واضح رہے کہ یہ تمغہ ویت نام کا اب تک کا پہلا طلائی تمغہ ہے۔
روس نے اپنا پہلا طلائی تمغہ جوڈو میں حاصل کیا جبکہ بیلجیئم کے گریگ وون اورمیئٹ نے مردوں کی سائیکل روڈ ریس میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔