ضیاء الحق کے جانشین کالا باغ ڈیم بنانے کا راگ الاپ رہے ہیں نثار کھوڑو

پی پی کالا باغ ڈیم بننے نہیں دے گی، اسپیکر سندھ اسمبلی


Nama Nigar December 03, 2012
اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں اضلاع کو 2005 میں اس وقت توڑا گیا جب فنکشنل لیگ اورجلال محمود حکومت کا حصہ تھے ،اب ہمارے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کے ایشو کو ہمارے ہی دوستوں نے خراب کیا ہے۔

وہ اگراسمبلی میں اپنی پارلیمانی رائے دیتے، تواس قانون میں بہتری لائی جاسکتی تھی،سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس اسمبلی سے پاس کرایاہے کسی آمر کا قانون نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے پریس کلب میں رکن اسمبلی مہیش ملانی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نثار احمد کھوڑوکاکہنا تھا کہ آج بھی ضیاالحق کے جانشین کالاباغ ڈیم بنانے کاراگ الاپ رہے ہیں، لوئر ہائی کورٹ کو اختیار نہیں کہ وہ کالاباغ ڈیم بنانے کا فیصلہ کریں، پی پی کالا باغ ڈیم بننے نہیں دیگی۔

انھوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں بھی اتحادی حکومتیں چل رہی ہیں، اتحادیوں کوکھونانہیں چاہتے اور کوشش ہے کہ ناراض اتحادیوں کو منالیاجائے، اگر اراکین اسمبلی ہمارے خلاف اسمبلی میں نازیبا الفاظ لکھ کر لائیں گے، تو اس کا جواب دینا ہمارا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اضلاع کو 2005 میں اس وقت توڑا گیا جب فنکشنل لیگ اور جلال محمود شاہ حکومت کا حصہ تھے اور اب ہمارے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، قوم پرست اگر الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرتے تو آج وہ بھی اسمبلی میں ہوتے اور عوامی رائے کو اسمبلی میں پیش کرتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں