شاہراہوں پرغیرقانونی پارکنگ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

غیرقانونی پارکنگ اورتجاوزات کے خلاف فوری آپریشن شروع کیاجائے۔


Nama Nigar December 03, 2012
شہر کی اکثردکانوں کے سامنے کھڑے رکشائوں اور ٹھیلوں نے بھی شہر کی خوبصورتی سخت متاثرکی ہے۔ فوٹو: فائل

شہرکے مختلف راستوں پرغیر قانونی پارکنگ نے عوام کاجینادوبھرکردیا،چنگچی رکشائوں، گدھا گاڑیوں اورٹھیلوں کی پارکنگ کے باعث عوام کاپیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تلہار میں بدین بس اسٹاپ سے لیکر ٹنڈو باگو بس اسٹاپ پر دکانداروں نے اپنی دکان کے سامنے 10فٹ تک چھپڑے لگوادیے ہیں جبکہ شہر کی اکثردکانوں کے سامنے کھڑے رکشائوں اور ٹھیلوں نے بھی شہر کی خوبصورتی سخت متاثرکی ہے، ناجائز پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام رہنامعمول بن گیاہے جس کی وجہ سے شہریوں اور طالب علموں کوبھی سخت مشکلات کاسامنا ہے۔ شہریوں کاشف زیدی، شریف ملاح، حسین گو پانگ اوردیگر نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی پارکنگ اورتجاوزات کے خلاف فوری آپریشن شروع کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں