پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

اسمارٹ کارڈبنانے کیلیے ایک سینٹرناکافی ہے، ملازمین دربدرہورہے ہیں

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسمارٹ کارڈبنانے کیلیے تحصیل کی سطح پر سینٹر قائم کیے جائیں. فوٹو: فائل

پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدرلکھانوخاصخیلی، غلام رسول رنجورو کی قیادت میںاساتذہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔


مظاہرین نے بتایاکہ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلیے اسمارٹ کارڈکے اجراکیلیے ڈویژن کی سطح پرسینٹر قائم کیے ہیں، میر پورخاص ڈویژن کے اضلاع سانگھڑ ،میر پور خاص ، عمر کوٹ اور تھر پارکر کیلیے ایک سینٹر قائم کیاہے ،اضلاع کے ہزاروںملازمین روزانہ سینٹر پر جاکر دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں، 4اضلاع کیلیے ایک سینٹر ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسمارٹ کارڈبنانے کیلیے تحصیل کی سطح پر سینٹر قائم کیے جائیں تاکہ سرکاری ملازمین کوکارڈ بنوانے میں دشواری کاسامنانہ کرنا پڑے ۔
Load Next Story