پاک سرزمین پارٹی کا 12 اگست سے جشن آزادی کی تقریبات کا اعلان

12 اگست کو پارٹی کے مرکزی دفتر سے مزار قائد تک ریلی نکالی جائے گی، مصطفیٰ کمال


ویب ڈیسک August 07, 2016
12 اگست کو پارٹی کے مرکزی دفتر سے مزار قائد تک ریلی نکالی جائے گی، مصطفیٰ کمال. فوٹو:فائل

پاک سرزمین پارٹی نے جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 12 اگست کو پارٹی کے مرکزی دفتر سے مزار قائد تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پی ایس پی کی جانب سے جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور اس سلسلے میں ریلیاں نکالنے کے علاوہ پرچم کشائی اور آتش بازی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے ریلیوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 12 اگست کو پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ سے مزار قائد تک ریلی نکالی جائےگی، 13 اگست کو ملک بھر میں پارٹی کے دفاتر سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور 13 اگست کی رات دفاتر پر آتش بازی اور 14 اگست کو دفاتر پر پرچم کشائی کی جائےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں