سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے
دبنگ خان کو فلم "سلطان" کے منافع سے 106 کروڑ معاوضہ دیا جائے گا۔
بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان بھارتی فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے۔
بالی ووڈ میں فلموں کے منافع سے معاوضہ وصول کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے جس کے بعد فلم نگری کے حکمران خانز شاہ رخ خان، عامرخان، سلمان خان، اکشے کمار سمیت متعدد اداکاروں نے فلموں کے معاوضہ منافع سے لینا شروع کردیا ہے تاہم اب سلو میاں نے تمام صف اول کے اداکاروں کو معاوضہ لینے میں مات دے دی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان اور آدتیا چوپڑا کے درمیان ''سلطان'' کے معاوضے پر ٹھن گئی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فلم''سلطان'' کے لیے پروڈیوسر آدتیا چوپڑا سے معاوضہ نہیں لیا بلکہ انہیں فلم کے منافع سے 50 فیصد معاوضہ دیا جائے گا جب کہ سلو میاں اور یش راج فلمز کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر ٹھن بھی گئی تھی لیکن اب پروڈیوسر نے معاہدے کے تحت معاوضہ دینے کی حامی بھرلی ہے۔
فلم ''سلطان'' پر95 کروڑ کی لاگت آئی ہے اور فلم نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے 300 کروڑ کے قریب قریب کمائی کرلی ہے جب کہ سلو میاں کو معاہدے کے مطابق 2 ماہ میں 106 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا جس کے بعد وہ فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں جب کہ فلم کو مختلف زبانوں میں ڈب کر کے جاپان، جرمنی اور پولینڈ میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے منافع سے سلو میاں کو مزید رقم بھی دی جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ''سلطان'' نے باکس آفس پربزنس کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا
واضح رہے کہ فلم''سلطان'' میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔