ٹنڈوجام تجاوزات کے باعث شہریوں کاپیدل چلنابھی دشوار

سڑک کے دونوں جانب دکاندار مسلسل ٹھیلے بڑھاتے جا رہے ہیں، انتظامیہ خاموش


Nama Nigar December 03, 2012
سڑک کے اطراف میں دکاندار مسلسل ٹھیلے بڑھاتے جا رہے ہیں لیکن تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کسی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو جام میں تجاوزات کے باعث عوام کوشدیدمشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورکشاپ ، بس اسٹاپ سے لیکر کھٹیان روڈ تک دکانوں کے بڑھے ہوئے تھلوں اوردیگر تجاوزات نے راہگیروں کا پیدل چلنابھی محال کردیا ہے جبکہ اکثر مقامات پر ٹریفک جام رہنا بھی معمول بن گیا ۔ شہرکی داخلی سڑک رستم شہید روڈ جہاں پہلے 2 بسیں بھی آسانی سے گزرجاتی تھیں،تجاوزات کی وجہ سے اب 2 چھوٹی گاڑیاں بھی آمنے سامنے آجائیں تو سڑک بلاک ہوجاتی ہے۔

سڑک کے اطراف میں دکاندار مسلسل ٹھیلے بڑھاتے جا رہے ہیں لیکن تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کسی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلیے موثر اقدامات کیے جائیں ، خصوصاً رستم شہید روڈ کو پرانی حیثیت میں بحال کرایا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں