اسپیکر نے ٹی اوآرز پر حکومتی واپوزیشن اراکین کا اجلاس 9 اگست کو طلب کرلیا

اجلاس سینیٹ مین اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن كے چیمبر میں ہوگا


ویب ڈیسک August 07, 2016
یازصادق نے ٹی اوآرز پرڈیڈ لاک ختم کرانے کیلیے حكومت اور اپوزیشن كی كمیٹی کے اراکیئن کو اپنے چیمبر میں طلب کیا ہے  فوٹو: فائل

اسپیكر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ٹی او آرز پر حكومتی و اپوزیشن اراکین کی کمیٹی كا اجلاس 9 اگست كو طلب كر لیا ہے۔

اسپیكرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ٹی او آرز کے حوالے سے حكومت اور اپوزیشن كی كمیٹی کے اراکین كو اپنے چیمبر میں 9 اگست كوطلب کرلیا ہے جس میں ٹی او آرز پر حكومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاك ختم كرانے كے لئے اسپیكر اپنا كردار ادا كریں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن نے بھی ٹی اوآرز كے حوالے سے مشتركہ حكمت عملی اپنانے كے لئے ٹی اوآرز كمیٹی كے اپوزیشن اراکین كا اجلاس 9 اگست کو طلب كیا ہے جو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن كے چیمبر میں ہوگا جس میں حكومت سے ٹی او آزر سے متعلق مذاكرات كے لئے حكمت عملی مرتب كی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں