افغان صدر نے پاکستانی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا

اشرف غنی کی زیرصدارت اجلاس میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی بنادی گئی ہے


ویب ڈیسک August 07, 2016
تحقیقاتی کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کیا یہ وہی  ہیلی کاپٹر تھا جس کی پاکستان نے افغان حدود سے گزرنے کی اجازت مانگی تھی فوٹو: فائل

افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کی افغان صوبے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق کابل میں افغان صدر اشرف غنی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ اور اس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں افغان صدر نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا جب کہ اس سلسلے میں ایک تحقیقاتی ٹیم بھی بنادی گئی ہے جو حادثے کے مختلف پہلوؤں سمیت اس بات کابھی جائزہ لے گی کہ کیا یہ وہی ہیلی کاپٹر تھا جس کی پاکستان نے افغان حدود سے گزرنے کی اجازت مانگی تھی۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ ہمارے پاس ہے، افغان طالبان

واضح رہے کہ جمعرات کے روز پاکستانی ہیلی کاپٹر نے افغان صوبے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس میں عملے کے 7 ارکان سوار تھے جنہیں کریش لینڈنگ کے بعد طالبان نے یرغمال بنا لیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :عملے کی بازیابی کیلیے آرمی چیف کا امریکی جنرل کو فون

اس خبر کو بھی پڑھیں: آرمی چیف کی افغان صدرسےعملے کی بازیابی پرمدد کی درخواست

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں