دن بھر کی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

سندھ کابینہ میں مزید 9 وزرا اور 10 معاونین کو شامل کر لیا گیا ہے


August 07, 2016

لاہور: برمنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 141 رنز سے شکست دے کر 4 میچز پر مشتمل سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



سندھ کابینہ میں مزید 9 وزرا اور 10 معاونین کو شامل کر لیا گیا ہے جس کے بعد صوبائی کابینہ کے اراکین کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی ادارے اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا کریں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت اپوزیشن کے ٹی او آر مان لے ورنہ نتائج کے لیے تیار رہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



چئیرمین تحریک انصاف چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف میچ شروع ہونے والا ہے وزیر اعظم کے احتساب تک عوام کے ساتھ اور سڑکوں پر ہی رہوں گا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان بھارتی فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



کورنیل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ماحول دشمن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ختم کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے جس میں گرین ہاؤس اثر کی ایک بڑی وجہ اس گیس سے بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



روزانہ صرف آدھے گھنٹے کا مطالعہ آپ کی زندگی میں کئی برس کا اضافہ کرسکتا ہے جب کہ ناول پڑھنے کا اثر زیادہ گہرا ہوتا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کے رویے کا جائزہ لے رہے ہیں، جب تک ان کے حوالے سے مطمئن نہیں ہوتے دونوں کو دوبارہ ٹیم میں نہیں لیا جائے گا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ملک کے اہم راز افشاں کرنے پر ایک ایٹمی سائنسدان کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں