بلائنڈ ورلڈ کپ پاکستان نے انگلینڈ کو 166رنز سے ہرادیا
ناصر علی نے 152رنز اسکورکیے، آج دوسری آزمائش جنوبی افریقہ سے ہوگی
پہلے بلائنڈ ٹوئنٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے انگلینڈکو 166 سے آئوٹ کلاس کردیا، ناصر علی نے 152 رنز کی شاندار اننگز تراشی اور مین آف دی میچ ایوارڈ لے اڑے۔
گرین شرٹس آج دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ کے مقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلور کے کنٹیروا اسٹیڈیم میں جاری میگا ایونٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ یک طرفہ ثابت ہوا، انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا گرین شرٹس نے بھر پور فائدہ اٹھا تے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 2 وکٹیں کھو کر329 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ناصر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 152 رنز کی اننگز تراشی جبکہ طاہر علی64 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 163 تک محدود رہی، ڈیوان41 رنز بنانے میں کامیاب رہے، پاکستان کی جانب سے وقاص نے 2 ، جمیل اور اکرم نے ایک ایک حریف کھلاڑی کو ٹھکانے لگایا، ناصر علی کو شاندار سنچری سکور کر نے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان دوسرے میچ میں آج جنوبی افریقہ کا سامنا کریگا، میچ کا وینیو کینٹیروا سٹیڈیم ہی ہوگا۔ یاد رہے کہ ٹائٹل کیلیے پاکستان فیورٹ ٹیم ہے۔