ایم کیوایم کا گرفتار کارکن جناح اسپتال میں دوران علاج چل بسا

محمد وحید آئی سی یو میں زیرعلاج تھے جہاں دل دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،ڈاکٹرسیمی جمالی


Staff Reporter August 08, 2016
شوگر کے مریض محمد وحید کو سینٹرل جیل کا عملہ 22 جولائی کو اسپتال لایا، پولیس فوٹو:فائل

جناح اسپتال میں زیر علاج متحدہ کاکارکن دل کادورہ پڑنے سے چل بسا متوفی شوگر کا مریض تھاجسے سینٹرل جیل سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی ڈائر یکٹر،ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ 22 جولائی 2016کو سینٹرل جیل کاعملہ شوگرکے مرض میں مبتلا قیدی محمد وحید کو جناح اسپتال لایا تھا جسے آئی سی یو میں طبی امداد دی جارہی تھی تاہم اتوارکی دوپہروہ دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فاروق ستار کے کوآرڈینیٹرآفتاب احمد کا دوران حراست انتقال

سینٹرل جیل کے عملے نے بتایاکہ محمد وحید کو شاہ فیصل کالونی پولیس نے16مارچ کومختلف مقدمات میں گرفتار کیا تھا اور پھر عدالت کے حکم پر سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے ایکسپریس کو بتایاکہ وحید شاہ فیصل کالونی یونٹ 109 یوسی 7 کے کارکن اور شوگر کے مریض تھے، جیل میں ان کے پاؤں میں چوٹ لگ گئی تھی لیکن فوری طور پر جیل عملے نے انہیں طبی امداد فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے ان کے پاؤں کے زخم میں انفیکشن ہو گیا اور پھر مجبوری کی حالت میں جیل عملے نے انہیں جناح اسپتال منتقل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں