ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ سے 57 لاکھ افراد کو مدد دی ورلڈ بینک
پختونخوا، بلوچستان وفاٹا میں روزگارفراہم، مقامی طبقات کو بااختیار بنایاگیا، کنٹری ڈائریکٹر
عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر پچھتاموٹھو اللینگوان نے کہا کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور فاٹا میں ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ (ایم ڈی ٹی ایف) کی معاونت تقریباً 57 لاکھ لوگوں تک پہنچ چکی ہے جس سے خدمات، روزگار کے مواقع اور مقامی طبقات کو با اختیار بنانے میں مدد ملی ہے۔
ڈنمارک کے تعاون سے ورلڈبینک کی سربراہی میں قائم ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ کے پروجیکٹس کا نائب ڈینش سفیر جیکب جیکبسن کے ساتھ دورے کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یہ ڈینش حکومت سمیت دیگر اداروں سے مضبوط پارٹنرشپ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ جیکب جیکبسن نے کہاکہ 2009 کے فوجی آپریشن کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے تھے، ایم ڈی ٹی ایف کے ذریعے حکومت ڈنمارک نے 2010 سے اب تک خیبر پختونخوا، قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں 1کروڑ21 لاکھ ڈالر کی معاونت فراہم کی جبکہ11 مختلف پروجیکٹس کے ذریعے ایم ڈی ٹی ایف مقامی سطح پر لوگوں کی مدد، اقتصادی بہتری، نئی ملازمتوں کی فراہمی اور ایسی پالیسی اصلاحات و گورننس کے امور پر کام کر رہا ہے جس سے شہریوں اور ریاست کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہوگا اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔