آج بھی خوب سے خوب تر کی تلاش میں ہوں ماریہ واسطی

ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جسکے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں، اداکارہ


این این آئی August 08, 2016
ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جسکے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں، اداکارہ فوٹو: فائل

اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کسی بھی انسان کی زندگی میں اچھے کے ساتھ برا وقت بھی آ سکتا ہے اس لیے پیشگی تیاری ہونی چاہیے،مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا نام ہی زندگی ہے۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مشکلات حالات میں جو انسان اپنے اعصاب پر قابو رکھتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جسکے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ انسا ن جو بھی خواہش کرے وہ ضرور پوری ہو ۔ماریہ واسطی نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں آئے ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں لیکن آج بھی خوب سے خوب تر کی تلاش رہتی ہے اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں