افسران وآفیشلز کے دورہ انگلینڈ پرڈھائی کروڑ روپے خرچ
شہریارکی کل واپسی، چوتھا ٹیسٹ اورون ڈے میچزدیکھنے نجم سیٹھی روانہ ہوں گے
پی سی بی نے افسران و آفیشلزکے دورئہ انگلینڈ پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کر دیے، چیئرمین شہریار کی منگل کو واپسی کے بعد نجم سیٹھی روانہ ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے مالی نقصانات کا رونا روتا رہتا ہے مگر شاہ خرچیوں کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، برطانیہ میں موجود ذرائع نے بتایا کہ افسران و دیگرکے دورئہ انگلینڈ پر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں،چیئرمین شہریارخان کہنے کو تو چھٹیوں پر گئے مگر اس دوران کئی دنوں کو 'آن ڈیوٹی'' شمار کیا گیا، وہ منگل کو واپس آ رہے ہیں، اب ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی آئندہ ہفتے روانہ ہو جائیں گے، وہ چوتھا ٹیسٹ اور ون ڈے میچز دیکھیں گے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی ذاتی دورے کو آفیشل بنوایا، وہ کافی عرصے قبل بورڈ سے ٹکٹ لے کر انگلینڈ چلے گئے تھے مگر تیسرے ٹیسٹ سے ''آفیشل ڈیوٹی'' شمار کرائی اور میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں بھی نظر آئے، آغا اکبر کی واپسی کے بعد امجد حسین بھٹی ان دنوں برمنگھم میں ٹیم کے ساتھ ہیں، چوتھے ٹیسٹ کے بعد تیسرے میڈیا منیجر رضا راشد جائیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا کے عون زیدی پورے ٹور پر موجود ہیں، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر بھی انگلینڈ سے ہو کر آگئے۔
پی ایس ایل آفیشل فیصل مرزا بعض ''میٹنگز '' کیلیے جانے کی تیاری کیے بیٹھے ہیں، انگلینڈ میں موجود ذرائع نے مزید بتایا کہ بورڈ نے پی آر کنسلٹنٹ جوناتھن کولیٹ کی خدمات دس ہزار پاؤنڈ کے عوض حاصل کیں۔ بورڈ کے ایک افسر اسد مصطفیٰ ٹور سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے گئے جبکہ عثمان واہلہ اہل خانہ کے ساتھ ایک ماہ کی چھٹیوں پر انگلینڈ میں ہی موجود ہیں۔اسکواڈ میں موجود17 ویں کھلاڑی کے اخراجات بھی پی سی بی برداشت کر رہا ہے۔کھلاڑیوں کی فیملیوں کے 50فیصد رہائشی اخراجات ادا کردیے گئے۔