کراچی تا حیدرآباد سائیکل ریس اسد محمود فاتح بنے

وننگ ٹرافی اور 20 ہزار کیش ایوارڈ ملا، طورخان دوسرے اور آصف تیسرے نمبر پر رہے

اسد محمود نے ریس کا 142 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے19منٹ38سیکنڈ میں طے کرکے وننگ ٹرافی اور20 ہزار روپے کا نقد انعام بھی حاصل کیا. فوٹو: ایکسپریس

پاکستان آرمی کے اسد محمود نے کراچی تا حیدرآباد ہونے والی نیشنل مینز سائیکل ریس جیت لی۔

انھوں نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تحت اتوار کو ہونے والی اس ریس کا142 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ 4گھنٹے19منٹ38سیکنڈ میں طے کرکے وننگ ٹرافی اور20 ہزار روپے کا نقد انعام بھی حاصل کیا، ریس کی میزبان سوئی سدرن گیس کمپنی کے طور خان اور آصف جونیئر نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔


پاکستان آرمی کے ساجدچوتھے،ایس ایس جی سی کے نعمت خان پانچویںاورحبیب اللہ چھٹے نمبر کے ساتھ اختتام کیا، ٹول پلازہ حیدرآباد پراختتام پزیر ہونے والی اس ریس کے مہمان خصوصی فیڈرشن کے صدر منور بصیر نے انعامات تقسیم کیے اور اعلان کیا کہ آئندہ ماہ قومی ٹیم تشکیل دے کر منتخب سائیکلسٹوں کوتربیت کے لیے سوئٹزرلینڈ بھیجا جائے گا۔

سائیکل ریس کے آغاز پر کراچی ایکسپو سینٹر کے سامنے مہمان خصوصی زوہیر صدیقی نے شرکا کومنز ل کی جانب روانہ کیا، ریس میں چاروں صوبوں اور وفاقی دالحکومت سمیت دیگر ٹیموں کے54 سائیکلسٹ شریک ہوئے۔قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل باڈی اجلاس میںسا لانہ کیلنڈر کی منظوری سمیت متعدد فیصلے کئے گئے جبکہ پاکستان واپڈا کو ضابطے کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کر کے 2ہفتے میں جواب طلب کرلیا گیا، جواب نہ دینے پر واپڈا کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کر دیا جائے گا۔
Load Next Story