دہشت گردی کیخلاف جنرل راحیل کا موقف قابل تعریف ہے چینی میڈیا

چین نے امن کو یقینی بنانے کیلئے جنرل راحیل کے کردار کو سراہا


INP August 08, 2016
چین نے امن کو یقینی بنانے کیلئے جنرل راحیل کے کردار کو سراہا۔ فوٹو: فائل

چین نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے، امن کو یقینی بنانے اور علاقے کی ترقی کیلیے ان کے مضبوط موقف کی زبردست تعریف کی ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے دہشت گردی کیخلاف4 ملکی گروپ کے حوالے سے جو جنرل راحیل شریف کے دورہ ارمچی کے دوران تشکیل دیا گیا ہے ، اُن کے کردار کو زبردست سراہا ہے۔ جنرل راحیل شریف نے اپنے دورے کے دوران چینی جنرل فانگ فینگ ہوئی سے بھی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق امن کے حوالے سے یہ ایک بڑی پیشرفت تھی جس سے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ طورپر ہرممکن ذرائع اختیار کرکے کریک ڈاؤن کرنے سے جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کے ٹھوس موقف کا اظہار ہوتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں