پاکستان میں ایڈز کے 16 ہزار رجسٹرڈ مریض ہیں وزارت صحت
پنجاب 8300، سندھ 5 ہزار، بلوچستان 441، پختونخوا میں 1591 افراد وائرس کاشکار
ISLAMABAD:
وزرات قومی صحت کے مطابق ملک میں ایڈز کے وائرس سے متاثرہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد 16 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور غیررجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہے۔
صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 300 سے زائد، سندھ میں 5 ہزار 54، بلوچستان میں 441، خیبرپختونخوا میں 1591، آزاد جموں وکشمیر میں 177 جبکہ اسلام آباد میں 186 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔ وزرات قومی صحت کی دستاویز کے مطابق ایڈز کے وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں ایڈز کے سب سے کم مریض گلگت بلتستان میں ہیں جن کی تعداد 8 ہے،قبائلی علاقوں میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 462 ہے۔