راج ناتھ دورہ مودی کی راہ ہموار کرنے پاکستان گئے بھارتی تجزیہ کار

وزیر داخلہ نہ جاتے تو یہ کہنے کا موقع مل جاتا بھارت اسلام آباد میں ہونے والے سارک اجلاس کا بائیکاٹ کررہا ہے، اشوک ملک


INP August 08, 2016
وزیر داخلہ نہ جاتے تو یہ کہنے کا موقع مل جاتا بھارت اسلام آباد میں ہونے والے سارک اجلاس کا بائیکاٹ کررہا ہے، اشوک ملک۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارتی سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار کرنے کیلیے اسلام آباد گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے حامی سمجھے جانے والے تجزیہ نگار اشوک ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو ہی کیوں بھیجا گیا، بھارت کی بنگلہ دیش کی طرح اپنے کسی جونیئر وزیر یا سرکاری افسر کو بھیج سکتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کی 2 وجوہات ہیں، پہلی وجہ تو یہ ہے اگر وزیر داخلہ نہ جاتے تو پاکستان کو یہ کہنے کا موقع مل جاتا بھارت اسلام آباد میں ہونے والے سارک اجلاس کا بائیکاٹ کررہا ہے۔

دوسری وجہ یہ کہ راج ناتھ نے اسلام آباد جاکر نومبر میں ہونے والی سارک سربراہ اجلاس میں نریندر مودی کی شرکت کی راہ ہموار کی ہے، اگر اس عرصے میں کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا بھارتی وزیر اعظم ممکنہ طور پر پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں