بیروزگاری سے تنگ 3بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی

پولیس نے بتایا کہ متوفی کی لاش ضابطے کی کارراوئی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے

متوفی لکڑی کے فرنیچر پر پالش کرنے کا کام کیا کرتا تھا تاہم گزشتہ 7 ماہ سے بیروزگار تھا. فوٹو: فائل

MOHALI:
لیاقت آباد کے رہائشی 3 بچوں کے باپ نے بے روزگاری سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔


تفصیلات کے مطابق لیاقت آبادنمبر 4مکان نمبر4987کا رہائشی 35 سالہ راشد ولد تاج نے گھر میں زہر پی کر خود کشی کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق متوفی 3 بچوں کا باپ ، لکڑی کے فرنیچر پر پالش کرنے کا کام کیا کرتا تھا تاہم گزشتہ 7 ماہ سے بیروزگار تھا، متوفی 5 ماہ قبل اپنی اہلیہ اور بچوں کو ان اپنے سسرال عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ چھوڑ آیا تھا جبکہ اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی تھی، متوفی نے ہفتے کو کیڑے مار زہر پی لیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ متوفی کی لاش ضابطے کی کارراوئی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے،لانڈھی شیر پائو کالونی میں واقع ایک گھر میں 30 سالہ شاہین بی بی زوجہ خیر الرحمن نے اپنے سر پرگولی مار کر خودکشی کی کوشش کی جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا، ایس ایچ او تھانہ قائد آباد امان اللہ نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین اپنے شوہر خیر الرحمن سے جھگڑا کر کے اپنے والد فلک ناز کے گھر واقع شیر پائو کالونی میںمسجد رحمانیہ اقصیٰ کے قریب مکان نمبر418 آگئی تھی، انھوں نے بتایا کہ شاہین بی بی نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر والد کے لائسنسن یافتہ پستول سے خود کو سر پر گولی مار لی،خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Load Next Story