پاکستان نے مخصوص دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے امریکی بیان کو مسترد کردیا

سینیٹر جان مکین نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، دفتر خارجہ

سینیٹر جان مکین نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، دفتر خارجہ. فوٹو: فائل

پاکستان نے مخصوص دہشت گردوں کو ہدف بنانے سے متعلق امریکی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے اور ہماری جنگ قومی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی نائب ترجمان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی حکام کے ریمارکس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے، امریکا کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ امریکی سینیٹر جان مکین اور دیگر سینیٹرز و اراکین کانگریس نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور کامیابیوں کو تسلیم کیا جب کہ سینیٹر جان مکین نے واپسی پر اپنے دورہ سے متعلق ایک مضمون بھی لکھا تھا۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پڑوسی ملک کے گرفتارجاسوس کلبھوشن یادو نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا اعتراف کیا لیکن اس کے باوجود بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر امریکی خاموشی حیران کن ہے۔
Load Next Story