سانحہ کوئٹہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں صحافی اور کیمرہ مین بھی شامل

دھماکےمیں آج نیوزکے شہزاد خان کے جاں بحق جب کہ دنیا نیوز کے فرید اللہ اور ڈان نیوز کے محمود زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی


ویب ڈیسک August 08, 2016
شہزاد خان نیوز کیمرہ مین کی حیثیت سے آج نیوز سے منسلک تھے فوٹو: فائل

سول اسپتال کے شعبہ حادثات کے مرکزی دروازے پر ہونے والے خودکش حملے میں صحافی اور نیوز کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات کے مرکزی دروازے پر اس وقت خودکش حملہ ہوا جب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کی لاش لائی گئی تھی ، اس موقع پر صحافیوں اور کیمرہ مین کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

دھماکے میں آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد خان جاں بحق جب کہ دنیا نیوز سے تعلق رکھنے والے رپورٹر فرید اللہ اور ڈان نیوز کے کیمرہ مین محمود زخمی ہوگئے ہیں، موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ کئی صحافی اور کیمرہ مین دھماکے کے بعد سے لاپتہ ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں