کوئٹہ دھماکے پر فیس بک نے سیکیورٹی چیک متعارف کرادیا

سیکیورٹی چیک میں لوگ اپنی لوکیشن سے متعلق اپنے پیاروں کو بتا سکتے ہیں۔


ویب ڈیسک August 08, 2016
سیکیورٹی چیک میں لوگ اپنی لوکیشن سے متعلق اپنے پیاروں کو بتا سکتے ہیں۔ فوٹو: فیس بک

فیس بک نے کوئٹہ دھماکے پر سیکیورٹی چیک متعارف کرادیا جس میں مقامی افراد اپنے پیاروں کو اپنی لوکیشن سے متعلق بتا سکتے ہیں۔

فیس بک کسی بھی سانحہ پر سیکیورٹی چیک متعارف کراتا ہے اور کوئٹہ میں خودکش دھماکے کے بعد فیس بک نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سیکیورٹی چیک متعارف کرایا ہے جس میں لوگ اپنے پیاروں کو اپنی لوکیشن سے متعلق بتا رہے ہیں۔

سیکیورٹی چیک میں لوگوں سے 2 سوالات پوچھے گئے کہ وہ دھماکے سے متاثرہ علاقے میں ہیں یا نہیں، اگر کوئی شخص متاثرہ مقام پر نہیں ہوگا تو سبز رنگ کا ایک بٹن نمودار ہوگا جس کا مطلب ہے کہ آپ محفوظ مقام پر ہیں اور اگر آپ متاثرہ مقام پر موجود ہوں گے تو سرخ رنگ کا چیک نمودار ہوگا جو اس جانب اشارہ ہوگا کہ آپ کو مدد درکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں