حنیف محمد کی دوران علاج طبیعت پھر بگڑ گئی وینٹی لیٹر پر منتقل

حنیف محمد کو پیر کی صبح سے سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی، شعیب محمد


ویب ڈیسک August 08, 2016
سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا فوٹو: فائل

KARACHI: مقامی نجی اسپتال میں زیر علاج لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی ہے جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کینسر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہورہی تھی لیکن پیر کی صبح سے ان کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حنیف محمد کی طبیعت میں بتدریج بہتری آنے لگی

حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے بعد معالجین نے انہیں وینٹی لیٹر میں منتقل کردیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حنیف محمدکا علاج؛ بورڈ پیچھےجبکہ حکومت بازی لے گئی

واضح رہے کہ حنیف محمد کچھ عرصہ قبل کینسر کے موذی مرض کو شکست دی تھی تاہم چند روز قبل ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ کینسر کا مرض ایک مرتبہ پھر لاحق ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں