عالمی اردو کانفرنس کی تیاریاں مکملشرکا کل سے پہنچیں گے

افتتاحی اجلاس 6دسمبر کوہوگا، ابتدائی کلمات آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ ادا کرینگے.

افتتاحی اجلاس 6دسمبر کوہوگا، ابتدائی کلمات آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ ادا کرینگے. فوٹو: آرٹ کونسل کراچی

KARACHI:
پانچویں عالمی اردو کانفرنس کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، شرکا کل سے پاکستان پہنچنا شروع ہونگے۔

کانفرنس کے حوالے سے ادبی حلقوں میں گہما گہمی پائی جا تی ہے، اردو کانفرنس 4 دن جاری رہے گی، کانفرنس کا افتتاحی اجلاس 6دسمبر کودوپہر 3 بجے ہوگا، ابتدائی کلمات آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدرمحمد احمد شاہ ادا کرینگے، کلیدی خطبہ ڈاکٹر شمیم حنفی، اور انتظار حسین کاہوگا مجلس کی صدارت شمیم حنفی،مشتاق احمد یوسفی، جمیل الدین عالی، ڈاکٹر اسلم فرخی،ڈاکٹر فرمان فتح پوری،زہرا نگاہ، امینہ سید، عطاالحق قاسمی کر ینگے۔

کانفرنس کے دوسرے روز کا آغاز ہفتے کی صبح 11بجے ہوگا پہلے دورانیے میں (تحقیق وتنقید کا عصری منظر نامہ) کے عنوان سے سیشن کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ڈاکٹرمحمد علی صدیقی(ترقی پسند تنقید اکیسویں صدی میں) پر گفتگو کر ینگے سید مظہر جمیل(فیض اور معاشرے پر تنقید ) پر روشنی ڈالیں گے ڈاکٹر طاہر تونسوی(معاصر تنقید کے نمایاں رجحانات) ڈاکٹر ظفر اقبال(جامعہ کراچی میں تنقید وتحقیق کا عصری منظر نامہ) ڈاکٹر جعفر احمد(نئی تنقید نظریاتی یا غیر نظریاتی) شہناز نبی(عصری ادب اور تانثیت) خلیل مامون (جدید نظم اور ہمارے معاشرے) پر گفتگو کر ینگے۔

دوسرے دورانیہ بیاد رفتگاں ، کے عنوان سے ہوگا اس سیشن میں ڈاکٹر فاطمہ حسن ،لطف اللہ خاں پر گفتگو کریں گی اس ہی طرح صابر جعفری ،نظیر اکبرآبادی پر اصغر ندیم سید ،حمید اختر پر ڈاکٹر محمد ایوب شیخ ،شمشیر الحیدری پر ڈاکٹر محمد ایوب ،شہزاد احمد پر ڈاکٹر تحسین فراقی، مہدی حسن پرزاہدہ حنا سلیم الزماں صدیقی پر ڈاکٹر پیرذادہ قاسم روشنی ڈالیں گے۔




تیسرے دورانیے میں میرا جی کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی، شمیم حنفی(میرا۔مشرق ومغرب کا نقاد) مسعود اشعر (میراجی اورجدید نظم)فہمیدہ ریاض(میرا جی کی جمالیات )پروفیسر شاہدہ حسن(میراجی کی گیت نگاری) ڈاکٹرناصر عباس نیر (میراجی کے تراجم) وسعت اللہ خان (میرا جی آج ) پر گفتگو کر ینگے، کانفرنس کے چوتھے دورانیے میں نصیرترابی کی کتاب شعریات کی تقریب اجرا کا اہتمام کیا جائیگا جس کی صدارت ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کرینگے جبکہ ڈاکٹر مبین مرزا اور جاوید حسن نصیر ترابی کی شاعری اور شخصیت پر مضامین پڑہیں گے، پانچویں دورانیے میں افتخار عارف کی شاعری ان کی اپنی آواز میں (شاہداحمد کی سی ڈی ) کے اجرا کی تقریب ہوگی۔

چھٹے دورانیے میں حبیب جالب کی یاد مین تقریب کا اہتمام کیا جائیگا جس میں حبیب جالب کی صاحبزادی سمیت کشور ناہید اور شاہ محمد مری حببیب جالب کی شاعری پر گفتگو کرینگے، ساتویں دورانیے میں نامور ڈرامہ نگار جاوید صدیقی کے ساتھ ایک شام منائی جا ئیگی، تقریب کی صدارت ضیامحی الدین کر ینگے، شرکائے گفتگو راحت کاظمی،خالد احمد، نورالہدی شاہ ،ثانیہ سعید ہونگے، کانفرنس کے تیسرے روز کا آغاز (پائیدار علاقائی امن اورتخلیق کاروں کا کردار) کے عنوان سے منقدہ سیشن سے ہوگا جس میں ڈاکٹر انور سجاد،غازی صلاح الدین، تصدق سہیل ، انور مقصود، ثمینہ پیرزادہ ، ارشد محمود، ڈاکٹر جعفر احمد شرکا گفتگو ہونگے۔

تیسرے روز کے دوسرے دورانیے میں(ذرائع ابلاغ کے چند غور طلب پہلو ) پر آصف جیلانی،ڈاکٹر مبارک علی، عمران اسلم، غازی صلاح الدین، ڈاکٹر فاطمہ حسن ،سرمد صہبائی ، ڈاکٹر روف پاریکھ روشی ڈالیں گے، تیسرے دورانیے میںعظیم منٹو کی صدی کے عنوان سے تقاریب منعقد کی جا ئینگی، (منٹو) کی شخصیت کے ادبی جہات پر ڈاکٹر گوپی چند نارنگ، مسعود اشعر، اصغر ندیم سید، مبین مرزا، ڈاکٹر ضیاالحسن، ایم خالد فیا ض ، رئیس فاطمہ، پیرزادہ سلمان گفتگو کرینگے، چوتھے دورانیے میں منٹوریڈنگ(زنبیل) کی تقریب ہوگی جب کے پانچوے دورانیے میں (منٹو پر نئی کتابوں کا تعارف ) کے عنوان سے اجلاس کا انعقاد ہوگا جس میں اسد محمد خاں ، مسعود اشعر، رئیس فاطمہ شمیم حنفی گفتگو کرینگے، تیسرے دن کے آخری دورانیے میں ڈاکٹر مبارک علی کی تین نئی کتابوں کی تقریب اجرا ہوگی جس پر ڈاکٹرریاض شیخ ،ڈاکٹر جعفر احمد گفتگو کر ینگے۔
Load Next Story