داعش نے عراق میں 52 افراد کو زندہ جلا دیا روسی خبررساں ایجنسی

داعش نے شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنے والوں کو زندہ جلایا


ویب ڈیسک August 08, 2016
داعش نے 4 افراد کو فائرنگ کر کے قتل بھی کیا۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: عراق کے شہر کرکوک میں شدت پسند تنظیم داعش نے 52 افراد کو زندہ جلا دیا جب کہ 4 کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے عراق کے جنگ زدہ شہر کرکوک میں شہریوں کو نقل مکانی پر اکسانے کے الزام میں 52 افراد کو زندہ جلا ڈالا جب کہ ایک دوسرے واقعے میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھی داعش کے خود کش بمباروں نے عراق کے جنوبی شہر موصل میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں عراقی فوجیوں شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں