امام حسینؓ نے صبر کی ضرب سے یزید کے جبر کو شکست دی مقررین

مولانا امین انصاری ،مرزایوسف،محمد حسین محنتی،احمدنورانی کی کانفرنس میں شرکت.

قراردادیں منظور،ڈرون حملوں سمیت شیعہ سنی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

متحدہ علما محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی چیئرمین مفتی محمد اسلم نعیمی کے زیر صدارت شہادت امام حسینؓ اتحادامت کاپیغام کانفرنس مقامی ہال میں منعقدہوئی جس سے مختلف مکاتب فکر کے علما ومشائخ اورسیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنمائوں نے خطاب کیا۔

متحدہ علما محاذ کے مرکزی صدر علامہ مرزایوسف حسین، محمدحسین محنتی، مفتی عثمان یارخان، مولانامحمدامین انصاری، قاری اللہ داد، قاضی احمدنورانی، علامہ صادق رضا تقوی ودیگرنے خطاب کیا۔




مقررین نے کہا کہ امام حسینؓ نے صبرکی ضرب سے یزید کے جبرکو شکست فاش دی، جنت میں جانے کے لیے سردار جنت حضرت امام حسین ؓ سے عشق ومحبت ضروری ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر امام حسینؓ سرقربان کرنے کے بجائے سرجھکالیتے تو قیامت تک علما حق کو کسی ظالم کے سامنے سراٹھانے کی جرات نہ ہوتی۔



کانفرنس میں مختلف قراردادوں کے ذریعے غزہ میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان، افغانستان، عراق ودیگر مسلم ممالک میں امریکی بے جا مداخلت، ڈرون حملوں سمیت شیعہ سنی ٹارگٹ کلنگ اورمولاناامین انصاری کے بھانجے حافظ قاری عبیدالرحمن پر لائنزایریا میں قاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کی گئی۔
Load Next Story