آرمی چیف کا ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم
دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا میں شکست کے بعد بلوچستان کا رخ کرلیا، جنرل راحیل شریف
ISLAMABAD:
سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف نے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا میں شکست کے بعد بلوچستان کا رخ کرلیا جب کہ کوئٹہ میں دھماکا بلوچستان کا امن تباہ کرنے کے لئے کیا گیا۔ کومبنگ آپریشن کے تحت انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گری سے منسلک کسی بھی شخص اور کسی بھی مقام پر کارروائی کی مجاز ہوں گی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اجلاس کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی صورتحال کو قابو میں لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، دہشت گرد بلوچستان میں بہتر ہوتی امن و امان کی صورتحال کو ایک مرتبہ پھر خراب کرنا چاہتے ہیں اور خاص طور پر وہ بلوچستان میں اقتصادی راہداری منصوبے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل آرمی چیف نے کوئٹہ پہنچ کر سول اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، آرمی چیف نے بلوچستان ہائیکورٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سانحہ کوئٹہ پر چیف جسٹس بلوچستان سے اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر فوجی افسران بھی ہمراہ تھے۔