کوئٹہ دھماکے کی گونج دنیا بھر میں سنی گئی اور ٹوئٹر پر کوئٹہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

صارفین ہیش ٹیگ "کوئٹہ" میں سانحہ کی تصاویر کے ساتھ مختلف پیغامات اور اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔


ویب ڈیسک August 08, 2016
صارفین ہیش ٹیگ "کوئٹہ" میں سانحہ کی تصاویر کے ساتھ مختلف پیغامات اور اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ دھماکے کی گونج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سنی گئی اور ٹوئٹر پر پاکستان میں "کوئٹہ" کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ رہا جب کہ دنیا بھر میں کئی گھنٹے تک یہ ہیش ٹیگ تیسرے نمبر پر رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ دھماکے کے بعد صارفین متاثرہ افراد سے اظہار ہمدری اور کوئٹہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ صارفین ہیش ٹیگ "کوئٹہ" میں سانحہ کی تصاویر کے ساتھ مختلف پیغامات اور اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

ماہم لکھتی ہیں کہ دہشت گرد مساجد، چرچوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے کر کے یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے نزدیک کوئی چیز مقدس نہیں یہاں تک کہ انسان کی زندگی بھی نہیں۔



مچل کوگلمین اپنی ٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ کوئٹہ دھماکا پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر کی نشاندہی کرتا ہے۔



مالک اچکزئی نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ایک تصویر اپ لوڈ کی ہے جس میں لوگوں کی ایک لمبی قطار کو دیکھا جاسکتا ہے جس پر وہ لکھتے ہیں کہ کوئٹہ کے شہری سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والوں کو خون کا عطیہ دینے کے لئے ایک قطار میں کھڑے ہیں۔



حیدر سمیری لکھتے ہیں کہ میری دعائیں کوئٹہ کے عوام کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کبھی غالب نہیں آئے گی۔



ٹوئٹر پر فرضی نام سے موجود صارف لکھتے ہیں کہ گولیوں اور دھماکا خیز مواد کے مقابلے میں خون زیادہ سستا ہوگیا ہے، کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی اللہ تعالی مغفرت فرمائے۔

https://twitter.com/Lazyaholic/status/762607695115550725

سمیرہ جمیل لکھتی ہیں کہ کوئٹہ میں انسانیت سوز حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں، اللہ تعالی شہید ہونے والوں کو جنت کے اعلی درجے میں مقام نصیب فرما۔

https://twitter.com/imsumerapti/status/762593904332070912

رمضان شیخ لکھتے ہیں کہ ریاست عام فرد کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، وہ لوگ جو اقتدار میں ہیں وہ اپنی ذاتی سیکیورٹی اور بینک اکاؤنٹس بہتر کرنے میں مصروف ہیں۔



ہامنہ لکھتی ہیں کہ اس جشن آزادی کے موقع پر ہم کیا منائیں گے، پنجاب میں بڑی تعداد میں بچے اغوا ہورہے ہیں اور اب کوئٹہ میں دل دہلادینے والا دھماکا ہوگیا ہے۔



پاکستان اور دنیا بھر میں " کوئٹہ" کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ اس کا ایک عکس:



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں