روسی بینک کی انوکھی سہولت اب پوکی مون گو بے فکر ہوکر کھیلیے
روس کے ایک بینک نے پوکی مون کے کھلاڑیوں کے لیے انشورنس کی سہولت کا اجرا کردیا
دنیا بھر میں پوکیمون گو کا جادو سَر چڑھ کر بول رہا ہے۔ کروڑوں لوگ اس کمپیوٹری کھیل کے دیوانے ہوچکے۔ جن ممالک میں یہ ورچوئل ریئلٹی گیم ریلیز کیا گیا، وہاں لوگوں کی بڑی تعداد ہاتھوں میں اسمارٹ فون تھامے ورچوئل کرداروں کو کھوجتی اور نشانہ بناتی نظر آتی ہے۔
پوکیمون کی عالم گیر مقبولیت کے باوجود اس پر تنقید بھی جاری ہے۔ سبب یہ کہ اس گیم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کئی لوگ حادثات کا شکار ہوچکے ۔ دراصل کھلاڑی ورچوئل کرداروں کی تلاش میں محو ہوکرگردوپیش سے بیگانہ ہوجاتے ہیں۔ ان کا یہ انہماک بعض اوقات آتی جاتی گاڑیوں کے ساتھ تصادم کا سبب بنتا ہے یا پھر وہ سیڑھیوں وغیرہ سے گر کر زخمی ہوجاتے ہیں۔
پوکیمون گو کھیلتے ہوئے ایک لڑکا ہلاک بھی ہوچکا۔ اس کی ہلاکت بندوق کی گولی سے ہوئی ۔ یہ واقعہ گوئٹے مالا میں گذشتہ ماہ کی 16 تاریخ کو پیش آیا ۔ دو نوجوان پوکیمون تلاش کر رہے تھے جب اچانک ایک کو گولی آلگی۔ پولیس کا خیال تھا کہ قاتل یا قاتلوں نے گیم کے جی پی ایس سے فائدہ اٹھایا اور لڑکوں کے مقام سے آگاہی حاصل کر لی ۔ گاڑیوں سے تصادم اور اونچی جگہوں سے گرنے کے واقعات تواتر سے پیش آرہے ہیں۔
اسی وجہ سے دل چسپ ورچوئل ریئلٹی گیم خطرناک بھی قرار دیا جا چکا۔ پوکیمون گو سے جُڑا حادثے کا امکان اس کا منفی پہلو ہے، مگر کاروباری ذہن اسی پہلو سے فائدہ اٹھانے کے لیے میدان میں آگئے ۔ روس کے ایک بینک نے پوکیمون کے کھلاڑیوں کے لیے انشورنس کی سہولت کا اجرا کردیا ۔ اس سہولت کے تحت کھلاڑی پوکیمون گوکھیلتے ہوئے کوئی حادثہ پیش آجانے کی صورت میں پچاس ہزار روبل تک کی رقم حاصل کرسکیں گے۔ ایسا غالباً پہلی بار ہوا ہے جب کسی ورچوئل گیم کے لیے انشورنس کی سہولت فراہم کی گئی۔
اسبر (SberBank)بینک نے انشورنس کی سہولت کا اجرا کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اب پوکیمون گو کھیلنے والے زیادہ توجہ اور ارتکاز سے گیم کھیلیں گے اور صحیح معنوں میں اس کا لطف اٹھائیں گے۔ انھیں یہ اطمینان ہوگا کہ اگر زخمی ہوگئے توعلاج معالجے کے اخراجات بینک ادا کرے گا۔ اسبربینک کی شاخیں اگرچہ کئی یورپی ممالک میں موجود ہیں مگر انشورنس کی یہ سہولت فی الوقت صرف روسی شہریوں کے لیے ہے۔ انشورنس پالیسی حاصل کرنے کے لیے بس انھیں اپنے پوکیمون گو کا نک نیم اورموبائل فون نمبر بینک کی ویب سائٹ پر انٹر کرنا ہوگا۔