کوئٹہ حملے کی ذمہ داری جماعت الاحرار گروپ نے قبول کرلی

آئندہ دنوں میں اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے، ترجمان کالعدم گروپ

آئندہ دنوں میں اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے، ترجمان کالعدم گروپ، فوٹو؛ فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جماعت الاحرار گروپ نے کوئٹہ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سول اسپتال کی ایمرجنسی میں کیے جانے والے خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ جماعت الاحرار گروپ نے قبول کی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جماعت الاحرار گروپ کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ای میل میں کہا کہ آئندہ دنوں میں اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے اور اس حوالے سے ایک ویڈیو رپورٹ بھی جلد جاری کی جائے گی۔


کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جماعت الاحرار گروپ نے اس سے قبل لاہور کے گلشن اقبال پارک کے قریب خودکش دھماکے کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں بچوں اور خواتین سمیت 72 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکا

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے سول اسپتال کی ایمرجنسی میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں میڈیا کے نمائندوں اور وکلا سمیت 70 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔
Load Next Story