میرے اور سنجو بابا کے درمیان کوئی اختلاف نہیں دبنگ خان

سنجے دت کو بچپن سے دیکھتا آرہا ہوں اسی لیے ان سے اچھی دوستی ہے، بالی ووڈ اسٹار


ویب ڈیسک August 08, 2016
سنجے دت کو بچپن سے دیکھتا آرہا ہوں اسی لیے ان سے اچھی دوستی ہے، بالی ووڈ اسٹار، فوٹو؛ فائل

PATNA: بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے سنجے دت سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنا قریبی دوست قرار دے دیا۔

بالی ووڈ اسٹارسلمان خان اور سنجے دت کے درمیان ناراضی کی خبریں ان کی جیل سے رہائی کے بعد ہی گردش میں ہیں جب کہ سنجو بابا بھی متعددبار اپنے اور سلو میاں کے درمیان ناراضی کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں تاہم اب سلمان خان نے اپنے اورسنجے کے تعلقات پر لب کشائی کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان میرا چھوٹا بھائی ہے، سنجے دت

سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم نگری کے میرے دوستوں کی فہرست بہت طویل ہے جس میں کئی اداکار اور اداکارائیں شامل ہیں لیکن میرے قریبی دوستوں میں چند ہی اداکاروں کا شمار ہوتا ہے جس میں سنجے دت، شاہ رخ خان، عامر خان اور کترینہ کیف شامل ہیں جب کہ سنجے دت کو بچپن سے دیکھتا آرہا ہوں اسی لیے ان سے اچھی دوستی ہے۔

واضح رہے کہ سنجے دت اور سلمان خان متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔