جموں و کشمیر پاک بھارت تعلقات میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے محبوبہ مفتی

اب ہمیں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ جموں و کشمیر


ویب ڈیسک August 08, 2016
اب ہمیں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ جموں و کشمیر، فوٹو؛ فائل

جموں و کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ اگر صحیح طریقے سے بات چیت کا عمل شروع کیا جائے تو مقبوضہ کشمیر پاک بھارت تعلقات میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت

جموں وکشمیر میں جاری کشیدگی کے حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں حالیہ تشدد کی لہر کے باعث متعدد افراد مارے گئے ہیں اور میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ اب ہمیں کشمیر کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وادی کے لوگوں سے بات چیت کا عمل شروع کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں، وزیراعظم نوازشریف

محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر ہم نے حالات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو لوگ اسی طرح مرتے رہیں گے، یہ ہمارے اپنے بچے ہیں جو مارے گئے ہیں لہٰذا اب مزید قتل و غارت نہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صحیح طریقے سے بات چیت کا عمل شروع کیا جائے تو مقبوضہ کشمیر پاک بھارت تعلقات میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |