سانحہ کوئٹہ کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات

عوامی مقامات، شاپنگ سينٹروں اوربڑے سركاری ونجی اسپتالوں كے گرد پوليس پٹرولنگ بڑھانے كی ہدايت۔


ویب ڈیسک August 08, 2016
عوامی مقامات، شاپنگ سينٹروں اوربڑے سركاری ونجی اسپتالوں كے گرد پوليس پٹرولنگ بڑھانے كی ہدايت۔ فوٹو؛ فائل

كوئٹہ ميں دہشت گردی كے واقعہ كے بعد وفاقی دارالحكومت میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

ايس ايس پی آپريشنزاسلام آباد ساجدكيانی نے ضلع بھر كے پوليس افسران كوسيكيورٹی ہائی الرٹ كرنے كاحكم ديا ہے۔ ایس ایس پی نے خاص طورپرعوامی مقامات، شاپنگ سينٹروں اوربڑے سركاری ونجی اسپتالوں كے گرد پوليس پٹرولنگ بڑھانے كی ہدايت کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکا

ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ جشن آزادی كی تقريبات والے مقامات پرمتعلقہ سركلوں كے افسران خصوصی طورپرسيكيورٹی كوفول پروف بنانے کے لیے اقدامات كريں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |