دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ پاک چین معاہدے میں ترامیم کا فیصلہ

دونوں ممالک کے درمیان ترمیمی معاہدے میں سی پیک کے تناظر میں بھی اہم ترامیم متوقع ہیں.

دونوں ممالک کے درمیان ترمیمی معاہدے میں سی پیک کے تناظر میں بھی اہم ترامیم متوقع ہیں، فوٹو: فائل

پاکستان نے چین کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤکے معاہدے میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے چین کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے میں ترامیم کے لیے تیار کردہ سمری کی چیئرمین ایف بی آر نے منظوری دے دی ہے جسے حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوادیا گیا ہے اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد چین کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤکے ترمیمی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان ترمیمی معاہدے میں سی پیک کے تناظر میں بھی اہم ترامیم متوقع ہیں، اس کے علاوہ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے میں ترامیم کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔
Load Next Story