پرانے ڈیزائن کے نوٹ یکم دسمبرسے کارآمد نہیں رہیں گے

عوام30 نومبر تک10، 50، 100اور 1000روپے کے پرانے نوٹ تبدیل کرالیں،ایس بی پی


Business Reporter August 09, 2016
عوام30 نومبر تک10، 50، 100اور 1000روپے کے پرانے نوٹ تبدیل کرالیں،ایس بی پی: فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو ایک بار پھر یاددہانی کرائی ہے کہ یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی.

کمرشل اور مائیکروفنانس بینک 30 نومبر 2016 تک 10، 50، 100اور 1000روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی وصولی اوران تمام مالیتوں کا اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے تاہم ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021 تک عوام سے پرانے ڈیزائن کے مذکورہ بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے، یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ بینک دولت پاکستان نے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ کی سیریز جاری کی تھی جس کا آغاز 2005 میں 20 روپے مالیت کے بینک نوٹ کے اجرا سے ہوا تھا اور اس کا مقصد بینک نوٹوں کی سیکیورٹی، پائیداری اور جمالیاتی معیار میں بہتری لانا تھا، 8 مختلف مالیتوں پر مشتمل نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی مکمل سیریز (5روپے، 10 روپے، 20 روپے، 50 روپے، 500 روپے، 1000روپے اور 5000 روپے)کے اجرا کا عمل 2008 میں مکمل ہو ا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 4 جون 2015 کو جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی،5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں