حصص مارکیٹ کوئٹہ میں دہشت گردی سے ماحول سوگوار

کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 24.06 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر19 کروڑ94 لاکھ11 ہزار60 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter August 09, 2016
کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 24.06 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر19 کروڑ94 لاکھ11 ہزار60 حصص کے سودے ہوئےفوٹو : اے ایف پی / فائل

کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی تازہ ترین واقعے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی پیر کو ماحول سوگوار ہوگیا اور بڑی نوعیت کی تیزی رونما نہ ہوسکی.

دہشت گردی کے واقعے سے قبل تک مارکیٹ میں شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیوں کے سبب 110 پوائنٹس تک کی تیزی جاری تھی لیکن جوں ہی سانحہ کوئٹہ کی خبروں کی گردش شروع ہوئی۔

اسی کے ساتھ سرمایہ کاروں نے گھبراہٹ میں دھڑادھڑ حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی جس سے نمایاں تیزی کا تسلسل رک گیااور مارکیٹ میں محدود پیمانے پرتیزی رونما ہوئی جس سے 47.81 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی10 ارب86 کروڑ29 لاکھ45 ہزار335 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے بیشترشعبے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت مخالف ریلیوں اور سیاسی افق پرپھیلنے والے منفی افواہوں کے زیراثر ہیں اور انہوں نے مارکیٹ میں محتاط طرز عمل اختیار کیا ہوا ہے۔

محدودتیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 85.96 پوائنٹس کے اضافے سے39476.17 ، کے ایس ای30 انڈیکس 75.16 پوائنٹس کے اضافے سے 22638.33 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 58.58 پوائنٹس کے اضافے سے 69237.61 پوائنٹس ہوگیا جبکہ اسکے برعکس کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس21.68 پوائنٹس کی کمی سے 18336.76 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 24.06 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر19 کروڑ94 لاکھ11 ہزار60 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار389 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 186 کے بھائو میں اضافہ، 183 کے داموں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں