اگست کامہینہ دہشت گردی کے حوالے سے کوئٹہ پرہمیشہ بھاری گزرا

ٹارگٹ کلنگ کے بعددھماکادہشت گردوں کی نئی حکمت عملی ہے،3برس میں ایسا دوسراحملہ ہے


INP August 09, 2016
ٹارگٹ کلنگ کے بعددھماکادہشت گردوں کی نئی حکمت عملی ہے،3برس میں ایسا دوسراحملہ ہے: فوٹو: فائل

8اگست کادن ایک مرتبہ پھر اہالیان کوئٹہ کیلیے بھیانک خواب بن گیا ،3 برسوں میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب کوئٹہ میں اسی دن درجنوں افراددھماکوں کے نتیجے میں جاں سے گئے ہیں۔

8اگست 2013 کوایس ایچ او محب اللہ داوی کو چاند رات کو مسلح افراد کی جانب سے پولیس گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں قتل کردیاگیا،ان کی نماز جنازہ کیلیے پولیس آفیسران،سپاہی اورمیڈیانمائندوں سمیت دیگرپولیس لائن کوئٹہ پہنچے جہاں 3 بجے مقتول ایس ایچ او کی نماز جنازہ ادا کی جانی تھی تاہم اس وقت خودکش بمبار نے اپنے کو اڑایاجس وقت پولیس آفیسران اورسپاہی نماز جنازے کیلیے صفیں باندھنے میں مصروف تھے کہ دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی فیاض احمدسنبھل ،ایس پی سمیت پولیس کے 21جوانوں سمیت 30افراد لقمہ اجل بن گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سول اسپتال کوئٹہ کے عین اسی جگہ اوراسی وقت دھماکاکیاگیاتھاجس میں درجنوں افراد لقمہ اجل بنے تھے جبکہ میڈیاکے ایک نمائندے ملک عارف جاںبحق ودیگر زخمی ہوگئے تھے۔اس وقت بھی خودکش بمبار نے بینک منیجر کی ٹارگٹ کلنگ کے بعدسول اسپتال پہنچنے والے ہزارہ کمیونٹی اورسابق رکن قومی اسمبلی سید عباس علی ہزارہ کو ٹارگٹ کرنے کیلیے خودکو اڑادیا تھاجس کے نتیجے میں درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں